Al Qirtas Online Islamic Library
میل کرے
hnaenterprise.nana@gmail.com

کتاب کا نام -تقدیم



صفحہ 1 / 3

تقدیم
از: ثاقب قمری مصباحی ازہری
اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر و احسان ہے کہ اس نے انسان کو عقل و شعور کی دولت سے نوازا اورتمام حیوانات کے درمیان اسے ایک ایسی امتیازی حیثیت بخشی کہ وہ نہ صرف اپنے مقصدِ تخلیق کو سمجھنے کے قابل ہو گیا ، بلکہ مادی کائنات کے اسرار و رموز پربھی اپنے ادراک کی حکومت قائم کر لی۔ یہی وہ امتیاز ہے جو انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ عطا کرتا ہے۔ لیکن افسوس یہ ہے کہ اکثر انسان اپنی اس خِلقی بلندی سے غافل ہو کر دنیا کی عارضی زیب و زینت میں کھو جاتے ہیں اور خود اپنے ہاتھوں سے اپنی عاقبت تباہ و برباد کر دیتے ہیں۔
قرآنِ مجید نے متعدد مقامات پر اس حقیقت کو اجاگر کیا ہے کہ دنیا دراصل لہو و لعب کا ایک پُرفریب سامان ہے؛ جس کےوقتی مشغلوں کی حقیقت غبار راہ سے زیادہ نہیں۔ زندگی کے چند لمحے، کھیل کود اور عیش و عشرت میں ضائع ہو جائیں تو گویا ابدی حیات کی تیاری معطل ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انبیائے کرام علیہم السلام اور حکمائے ملت نے اس پر زور دیا ہےکہ انسان دنیا میں رہتے ہوئے بھی ہمیشہ اپنی موت کو یاد رکھے اورآخرت کی زندگی کو سنوارنے میں لگا رہے۔

فہرستِ مضامین

صفحہ 1 / 3

قارئین کے تبصرے
No comments yet.

تبصرہ کرنے کے لیےلاگ ان کریے