Al Qirtas Online Islamic Library
میل کرے
hnaenterprise.nana@gmail.com

کتاب کا نام -ہفت روزہ تربیت تحریر کورس



صفحہ 1 / 78


ہفت روزہ تربیت تحریر کورس
مضمون نگاری کا ذوق رکھنے والے بھائیوں کے لیے یہ بہت خوش آئند خبر ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران انھیں گھر بیٹھے مضمون نگاری میں بہتری لانے کا آن لائن موقع مل رہا ہے۔
ان شاء اللہ تعالیٰ تحریک علمائے ہند کے ماتحت * 20-27 اپریل 2020 صبح 10:00 تا 11:00 درج ذیل موضوعات پر روزانہ ایک گھنٹہ آن لائن لکچر دیا جائے گا:
پہلا دن:- مضمون نگاری کیوں کرنی چاہیے؟ زبان و قلم میں کیا فرق ہے؟ قلم کی عظمتیں کیا ہیں؟ معیاری تحریروں کی پہچان کیا ہوتی ہے؟
دوسرا دن:- مضمون کی ابتدا کیسے کریں؟ ہچکچاہٹ کیسے دور ہو؟ بنیادی طور پر کن چیزوں کا خیال رکھیں اور موضوعات کیسے چنیں؟
تیسرا دن:- نثری تحریریں کتنی قسم کی ہوتی ہیں؟ مختلف اصناف سخن کا مختصر تعارف، مثالوں کی روشنی میں وضاحت اور کچھ معیاری نثری کتابوں کی سفارش۔
چوتھا دن:- جدید املا کے تعلق سے سے کچھ اصولی باتیں؟ معروف املا اغلاط کی تصحیح، نئے الفاظ سے جملے سازی کی بنیادی باتیں اور انگریزی الفاظ کی تذکیر و تانیث کے قواعد۔
پانچواں دن:- مضمون نگاری میں عام طور پر در آئی غلطیوں کی اصلاح، تمثیلی وضاحتیں اور الفاظ کے چناؤ کی تدبیریں۔
چھٹا دن:- مضمون میں دل چسپی کیسے بڑھائیں؟ زود نویسی کے کچھ تکنیکی طریقے؟ اپنی تحریروں کو معیاری بنانے کے کچھ گر؟
ساتواں دن:- عنوان کا تعین کیسے ہو؟ مواد کیسے فراہم کریں؟ مضامین میں مقبولیت کا راز کیا ہوتا ہے؟ چند خاص موضوعات جن پر تحریری کام ہونا چاہیے؟
علاوہ ازیں اور بھی وہ بہت کچھ سکھایا جائے گا، جس کی تحریری دنیا میں ضرورت پڑتی رہتی ہے، اس دوران روزانہ سامعین کے سوالوں کے اطمینان بخش جوابات بھی دیے جائیں گے اور تربیت کے اختتام پر آن لائن تربیتی سند بھی جاری کی جائے گی۔

فہرستِ مضامین

صفحہ 1 / 78

قارئین کے تبصرے
No comments yet.

تبصرہ کرنے کے لیےلاگ ان کریے