Al Qirtas Online Islamic Library
میل کرے
hnaenterprise.nana@gmail.com

کتاب کا نام -مصباح قواعد و انشاء شرح فارسی قواعد وانشاء



صفحہ 1 / 30

دنیاوی زندگی کی حقیقت
(قرآن ، حدیث اور تصوف کی تشریحات کے تناظر میں)

مؤلف
مفتی غلام عبدالقادر تیغی مصباحی ازہری
مدرسہ تیغیہ شریفیہ نورالعلوم
خانقاہ قادریہ اصغریہ


#[center]مقدمہ[center]
اللہ کے بابرکت نام سے شروع، جس کی قدرت میں ہر شے کی بادشاہت ہےاور جس کے حکم کے بغیر ایک پتہ بھی زمین پر نہیں گرتا۔
تمام حمد اس رب العالمین کے لیے، جو خالق ارض و سما ہے اور بے شمار درود و سلام اس رسولِ مکرم ﷺ پر، جنھوں نے ہمیں دنیا اور آخرت دونوں کی حقیقت کا سب سے واضح نقشہ دکھایا۔
دنیا کی چمک دمک اور رنگینیاں انسان کو ہمیشہ سے اپنی طرف کھینچتی رہی ہیں۔ کبھی یہ دل کو زینت (سجاوٹ) کے جال میں الجھاتی ہے، کبھی تفاخر (فخر و غرور) کے پردے میں ڈھانپ دیتی ہے اور کبھی تکاثر (کثرت کی دوڑ) کے رستے پر دھکیل دیتی ہے۔ قرآنِ مجید نے ان سب کی حقیقت ایک جملے میں بیان کر دی:
اعْلَمُوا أَنَّمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهْوٌ وَزِينَةٌ وَتَفَاخُرٌ بَيْنَكُمْ وَتَكَاثُرٌ فِي الأَمْوَالِ وَالأَوْلاَدِ (الحدید: 20)
جان لو کہ دنیا کی زندگی تو نہیں مگر کھیل کود اور آزمائش اور تمہارا آپس میں بڑائی مارنا اور مال اور اولاد میں ایک دوسرے پر زیادتی چاہنا (کنز الایمان)
یہ آیت گویا ایک آئینہ ہے جس میں ہر دور کا انسان اپنا چہرہ دیکھ سکتا ہے۔ آج کا زمانہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں، بلکہ جدید ٹیکنالوجی اور گلوبلائزیشن نے اس لہو و لعب کو مزید رنگین اور پرکشش بنا دیا ہے۔
یہ کتاب اسی حقیقت کو قرآن، حدیث، اور تصوف کی روشنی میں واضح کرنے کی ایک علمی و تحقیقی کوشش ہے۔
اس میں ہم تین بنیادی پہلوؤں پر بات کریں گے:
 دنیا کی حقیقت اور اس کی عارضی فطرت۔
 لہو و لعب کے قرآنی و نبوی تصورات۔
 عصرِ حاضر میں لہو و لعب کی نئی شکلیں اور ان کا روحانی علاج۔

فہرستِ مضامین

صفحہ 1 / 30

قارئین کے تبصرے
No comments yet.

تبصرہ کرنے کے لیےلاگ ان کریے